جب تک فلموں کی رسائی عام فلم بینوں تک نہیں ہوگی سنیما کلچر بحال نہیں ہو گا:نسیم وکی

29 Mar, 2020 | 07:52 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) لولی وڈ انڈسٹری کےمعروف اداکار مصنف ہدایتکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ سینما کلچر اس وقت تک بحال نہیں ہوگا جب تک عالم فلم بینوں کی رسائی فلموں تک نہ ہوجائے ‘ میری آنے والی فلمیں انڈسٹری کو نیا رخ دیں گے۔

گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے نسیم وکی نے کہا کہ جب تک فلموں کی رسائی عام فلم بینوں تک نہیں ہوگی سنیما کلچر بحال نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ انکی نئی کامیڈی فلم ”سوری بابا“ انڈسٹری کو ایک نیارخ دیں گی۔ نسیم وکی نے کہا کہ میری ساری زندگی پاکستان شوبز انڈسٹری میں گزری ہے اور ان کی نئی فلم میں ان کا اپنا کردار سب کو حیران کر دے گا ۔

مزیدخبریں