(زین مدنی )چیرمین تماثیل تھیٹر قیصر ثناءاللہ خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات کی وجہ سے بند تھیٹرز کے باعث اپنے تھیٹر ملازمین گارڈز اور دیگر عملے میں راشن اور نقدی تقسیم کی ہے ۔
اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز تھیٹر ملازمین کے گھروں میں راشن بھیجا اور اپیل کی کہ سب گھروں میں رہتے ہوئے خود کو اور اپنے اپنے خاندان کو محفوظ بنائیں اور کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر استعمال کریں ۔اس حوالے سے قیصر ثناءاللہ خان نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھیٹر ملازمین ان کی اپنی فیملی ہے کیونکہ تھیٹر کے سبھی ملازمین ان کے تھیٹر کے لئے دن رات ایک کرکے کام کرتے ہیں اس لئے ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کا خیال رکھیں ۔علا وہ ازیں قیصر ثناءاللہ خان میٹروپول سینما کے چیرمین بھی ہیں اور انہوں نے اپنے سینما ملازمین کو بھی راشن اور نقدی تقسیم کی ہے