ریشم کی شہریوں سے بڑی اپیل

29 Mar, 2020 | 02:03 AM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی )لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاون کی مکمل پابندی کریں ۔

سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات اور احکامات کی مکمل پاسداری کی جائے تاکہ اس کوروناوائرس سے بچا جا سکے ۔ریشم نے اپیل کی کہ شہری خود کو گھروں میں محفوظ بنائیں کیونکہ یہ وائرس جس طرح سے پھیل رہا ہے آنے والے وقت میں اس کی روک تھام بہت مشکل ہوجائے گی ۔

ریشم کا کہنا ہے کہ بہت سے مخیر حضرات غریب خاندانوں کو ان کے گھروں میں راشن پہنچا رہیں ہیں اور جو غریب مستحق افراد راشن نہیں پا رہے وہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے رابطے کریں اللہ ان کی مدد کریں گے اور کوئی نا کوئی ایسا وسیلہ بن جائے گا کہ ان کی امداد ہوجائے گی لیکن خداراہ گھروں میں رہیں اور خود کو کورونا سے بچائیں کیونکہ اگر کسی کے خاندان کے ایک فرد کو بھی کورونا ہوگیا تو پورے خاندان کے لئے عذاب آجائے گا ۔کورونا سے ڈرنا نہیں ہے اس سے لڑنا ہے اور اس سے لڑائی صرف گھروں میں رہ کر ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں