کرونا وائرس کے باعث ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ موخر

29 Mar, 2020 | 01:46 AM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی )کورونا وائرس کے باعث متعد د نجی ٹی وی پروڈکشن کمپنیاں بھی بند ہوگئیں ڈراموں کی ریکارڈنگز موخر کردی گئیں۔

کورونا وائرس کے باعث جہاں پوری دنیا متاثر ہوئی ہے وہیں شہر لاہور بلکہ پورے ملک بھر کی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری بھی مسلسل خسارے میں جارہی ہے ۔سینما اور تھیٹر ہالز تو بارہ روز سے بند ہیں لیکن حالیہ لاک ڈاون کی وجہ سے متعدد ٹی وی پروڈکشن کمپنیوں کے ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگز بھی موخر کردی گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ پروڈکشن کمپنیوں میں پرڈیوسر یامین ملک، فیصل بخاری،اسدصدیقی ،سمیت دیگر کے ڈراموں کی ریکارڈنگز کینسل کردی گئیں ہیں ۔جبکہ اے آر وائی ٹی وی کے دو ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگز لاہور میں شروع ہونا تھی جن کو بھی حالیہ لاک ڈاؤن کے باعث منسوخ کردیاگیا ہے ۔کراچی کی معروف لارچی پروڈکشن کمپنی نے بھی لاہور میں اپنے دو ڈراما سیریلز کی ریکارڈنگز مکمل کرنا تھی جن میں سے ایک ڈراما رمضان میں آن ائیر ہونا تھا اور دوسرا ڈراما نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہے اس کی ریکارڈنگز ہونا تھی ۔

دوسری جانب سندھ میں تو مکمل لاک ڈاون ہے جس کے باعث کراچی میں بھی ہر ٹی وی ڈرامے کی پروڈکشن بند کردی گئی ہے اور سبھی فنکار کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اپنے گھروں میں محفوظ ہیں۔

مزیدخبریں