(زین مدنی ) معروف گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے انتقال کی غلط اور جھوٹی خبر ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
عطا اللہ عیسی خیلوی کے بیٹے سانول عیسی خیلوی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بالکل خیر خیریت سے ہیں اور اپنے گاؤں عیسیٰ خیل میں ہیں ۔ انہوں نے عطاءاﷲ عیسی خیلوی کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ خداراہ ایسی جھوٹی اور غلط خبروں کو پھیلانے سے روکیں پہلے تصدیق کریں پھر کوئی پوسٹ شیئر کریں ۔سانول نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ان کے والد کے انتقا ل کی کسی نے غلط خبر وائرل کی تھی جسے بابا نے معاف کردیا تھا لیکن اب اگر کسی نے ان کے والد کے حوالے سے من گھڑت کوئی خبر منسوب کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی تو وہ خود اس کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے جس کے لئے انہوں نے سائبر کرائم سیل اور اپنے وکلاءسے بات بھی کر لی ہے ۔