( شاہ رخ ندیم ) ووٹ کو عزت دو کا نعرہ تو ہماری سیاست کا حصہ بن چکا ہے مگر استاد کو عزت دو پر کسی کی کوئی توجہ نہیں، لاہور میں قوم کے معمار تعلیمی اداروں سے نکل کر اپنے جائز حقوق کیلئے چار روز سے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ نماز جمعہ بھی مال روڈ پر ادا کی۔ مظاہرین تعطل کا شکار ترقیوں کی بحالی، پے پروٹیکشن، کے پی کے طرز پر پانچ درجاتی پروموشن فارمولے کے اجرا کے مطالبہ پر قائم ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ حکومت تعلیم کی بات کرتی ہے ہم اپنے مطالبات منوائے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے، اگر کوئی حکومتی شخص مذاکرات کے لئے آئے گا تو مذاکرات کریں گے۔