بے لگام پارکنگ مافیا کا قبضہ برقرار، انتظامیہ خاموش تماشائی

29 Mar, 2019 | 08:41 PM

Arslan Sheikh

( طاہر جمیل ) جنرل ہسپتال پر پارکنگ مافیا کا قبضہ، مریضوں کو بھی نہ بخشا، موٹرسائیکل پارکنگ کی مد میں دو گنا فیس وصول کی جانے لگی، انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔

شہر کے مختلف علاقوں کے بعد پارکنگ مافیا نے ہسپتالوں کو بھی نہ بخشا۔ جنرل ہسپتال میں پارکنگ مافیا موٹر سائیکل پارک کرنے کے دوگنے پیسے بٹورنے لگی۔ لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے شہر میں موٹر سائیکل پارکنگ کی 10 روپے فیس مقرر ہے تاہم جنرل ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈ میں انتظامیہ دھڑلے سے 20 روپے وصول کررہی ہے لیکن ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ کارروائی سے گریزاں ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایت پر پارکنگ مافیا بد تمیزی اور مارپیٹ پر اتر آتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ پارکوں کی طرح ہسپتال میں بھی پارکنگ کی سہولت مفت مہیا کرے۔

مزیدخبریں