پاکستان انڈر 16 ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

29 Mar, 2019 | 08:24 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پاکستان انڈر 16 ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، دورے میں دو تین روزہ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 16 ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری کر دیا، دورے میں دو تین روزہ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔  دورے کی تیاریوں کے لئے قومی انڈر 16ٹیم کا کیمپ 31 مارچ سے شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ جونیئر کرکٹ ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، جبکہ جونیئر کرکٹ سے ہی سینئر ٹیم میں آنے کا موقع ملتا ہے۔

  پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 16 کے درمیان پہلا تین روزہ میچ 29 اپریل سے یکم مئی تک ہوگا، دوسرا تین روزہ میچ پانچ سے سات مئی تک کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 10، 12 اور 15 مئی کو ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں