تشدد کا نشانہ بننے والی اسما کی کہانی میں نیا ٹوئسٹ

29 Mar, 2019 | 06:33 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ڈانس سے منع کرنے پر خاتون کے بال کاٹنے کی کہانی نے نیا رخ لے لیا خاتون کی ڈانس کرتے ہوئے کی موبائل فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  متاثرہ خاتون اسما کی کسی گاڑی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو کچھ عرصہ پہلے عکس بند کی گئی، متاثرہ خاتون کے ہمراہ ایک اور لڑکی اور کچھ لڑکے بھی موجود ہیں۔ یاد رہے کہ اسما کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسے خاوند فیصل دوستوں کے سامنے ڈانس کرنے کا کہتا تھا۔  ڈانس سے انکار پر ہی میاں فیصل نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال مونڈ ڈالے۔

دوسری جانب خاتون کا شوہر فیصل ڈاکو نکلا، 8تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزم ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزیدخبریں