(سٹی 42) پاکستانی لڑکی کی چائینز لڑکے سے شادی کروانا میاں بیوی کو مہنگا پڑا گیا، انور اور عذرا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
بیگانی شادی میں دیوانا ہونا مہنگا پڑگیا، پاکستانی لڑکی اور چائنیز لڑکے کے نکاح کا گواہ بننے پر میاں بیوی انور اور عذرا کو پولیس نے حراست میں لے لیا، انور کے والد شاکر کی جانب سے بیٹے، بہو کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے رانا نوید رضا ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، وکیل درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لڑکی مریم سے چائینز لڑکے نے محبت کی شادی کی، نکاح نامہ میں بطور گواہ بننے والے میاں بیوی پر لڑکی کو چائینز کو فروخت کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، شادی کی باقاعدہ تقریب ہوئی تھی جس کی تصاویر بھی موجود ہیں۔
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پولیس کو دونوں میاں بیوی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا جس پر بیلف نے رشتہ داروں کو تھانے سے بازیاب کر کے عدالت پیش کردیا.