حکومت نے تقرری کے منتظر ججز کی بلآخر سن لی

29 Mar, 2019 | 01:22 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) وزیراعظم نےبالا آخر کئی ماہ بعد تقرری کےمنتظرسات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکومختلف بنکنگ کورٹس میں تعینات کرنےکی منظوری دے دی،ججز کی بنکنگ کورٹس میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی وزارت قانون وانصاف کی جانب سےجاری  نوٹی فکیشن کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین کوجج بنکنگ کورٹ نمبرایک ملتان تعینات کیاگیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر سلیم شاہد،جج بنکنگ کورٹ نمبر تین ملتان،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج،عبدالغفاربنکنگ کورٹ نمبر تین لاہور اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمداعظم کوجج بنکنگ کورٹ نمبرچار لاہورتعینات کیاگیا ہے۔

 علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضیاءالقمرکوجج بنکنگ کورٹ نمبر پانچ لاہور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید کوجج بنکنگ کورٹ نمبر چھ لاہوراورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،علی نواز کوجج بنکنگ کورٹ ساہیوال تعینات کیاگیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ کووفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن جلدموصول ہونےکاامکان ہے،جس کےبعد چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری ملتےہی ان سیشن ججز کی ڈیپوٹیشن پر خدمات وفاق کےسپرد کردی جائیں گی۔

مزیدخبریں