آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کیلئے بڑے اعزاز کا اعلان

29 Mar, 2019 | 10:14 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی نے بڑے اعزاز کا اعلان کردیا۔

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی رواں سال 8 افراد کو اعزازی ڈگری دے گی جس میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کا نام بھی شامل ہے,یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کا تعارف صوفیانہ موسیقی قوالی کے پاکستانی گلوکار کے طور پر کیا گیا ہے۔

  راحت فتح علی خان دنیا بھر میں مختلف بڑے کنسرٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور وہ آن لائن ایک ارب ویورز حاصل کرچکے ہیں، راحت فتح علی خان نے ٹیلی ویژن سیریلز کے 50 سے زائد ٹائٹل ٹریک گائے ہیں اور وہ 100 سے زائد فلموں کے گیت گا چکے ہیں, آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری دینے کی تقریب 26 جون کو منعقد ہوگی۔

واضح رہے 2016 میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کی قوالیوں اور کلاسیکل موسیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

مزیدخبریں