خریداریوں میں گھپلے، پنجاب پولیس بھی نیب کے شکنجے میں آگئی

29 Mar, 2019 | 08:53 AM

Sughra Afzal

(علی ساہی) پنجاب پولیس کی خریداری اور فنڈز کے استعمال میں گھپلوں کا انکشاف ہوا، نیب نے پنجاب پولیس سے بریٹا پستول، وائرلیس سیٹس کی خریداری، فرنٹ ڈیسک کے کیبنز، سیلونز اور گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے استعمال ہونے والے فنڈز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے کہ 2007 سے لے کر اب تک پنجاب پولیس کی جانب سے خریدے گئے بریٹا پستول اور وائرلیس سیٹ کی خریداری کے لیے کنٹریکٹ، تعداد اور کنٹریکٹ دینے والے افسران کی تفصیلات فراہم کی جائیں جبکہ پولیس لائنز میں کانسٹیبلز کیلئے بنائے گئے سیلونز، ہر تھانے میں فرنٹ ڈیسک کے لیے بنائے گئے کیبنز اور پرانی گاڑیوں کی مرمت پر ہونے والے اخراجات کا تمام ریکارڈ فوری دیا جائے اور فنانس برانچ میں جعلی لیٹرز استعمال کر کے فنڈز خرد برد کرنے کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔

نیب پنجاب پولیس میں خریداری اور فنڈز کے استعمال کے حوالے سے جانچ پڑتال کرے گی اور متعلقہ افسران کے بیانات بھی قلمبند کرے گی۔

مزیدخبریں