قذافی بٹ:مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اعجاز احمد چوہدری کا اکبر چوک کا دورہ، ممبر سازی کیمپ لگانے کے لیے جگہہ کا تعین کیا گیا۔ پولیس افسران نے پی ٹی آئی رہنما کو یقین دلایا کہ سیکورٹی کے جو انتظامات کیے جاسکیں گے وہ کیے جائیں گی۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چودھری نے اکبر چوک کا دورہ کیا اور عمران خان کے دورہ لاہور اور ممبرسازی کیمپ لگانے کے حوالے سے انتظامی افسران سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی رہنماء نے ممبر سازی کیمپ کی جگہ کا تعین کیا ۔ اعجاز چودھری نے انتظامی امور کے افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں عمران خان کے دورے کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پولیس افسران نے پی ٹی آئی رہنما کو یقین دلایا کہ سیکورٹی کے جو انتظامات کیے جاسکیں گے وہ کیے جائیں گی۔