(رضوان نقوی) سیاسی اور کاروباری شخصیات کی شامت آگئی، ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں میں کروڑوں روپے کے تحائف ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے 5 اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب حکومت کے ادویات کی مفت فراہمی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی
ایف بی آر ذرائع کے مطابق کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں رجسٹرڈ 260سیاسی اور کاروباری شخصیات نے انکم ٹیکس سے بچنے کیلئے اپنے سالانہ گوشواروں میں اربوں روپے کے گفٹ ظاہر کیے ہیں۔ گفٹ ظاہر کرنے والوں میں مریم نواز نے 70 کروڑ 20 لاکھ، علی خان ترین نے 92 کروڑ 40لاکھ، سحر خان ترین نے 28 کروڑ 30لاکھ، مہر خان ترین نے 6 کروڑ 60 لاکھ، مریم خان ترین نے 6 کروڑ 40 لاکھ روپے کے گفٹ ظاہر کیے ہیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔خالی ہاتھ گھر نہیں جائیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈٹ گئیں
رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر شیخ نے 1 کروڑ 80 لاکھ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے 1 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار روپے کے تحائف ظاہر کیے ہیں۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ہاؤسنگ سوسائٹیز کیس، نیب میں ہوں گی آج بڑی پیشیاں
کاروباری شخصیت محمد بابر منوں نے 6 کروڑ 75 لاکھ، وصال احمد منوں نے 9 کروڑ 81 لاکھ 46 ہزار، سہیل ریاض ستی نے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے تحائف اپنے گوشواروں میں ظاہر کر رکھے ہیں۔