ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاؤسنگ سوسائٹیز کیس، نیب میں ہوں گی آج بڑی پیشیاں

ہاؤسنگ سوسائٹیز کیس، نیب میں ہوں گی آج بڑی پیشیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) نیب میں ہوں گی آج بڑی پیشیاں، پیراگون سٹی کیس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نیب لاہور میں پیش ہوگئے ہیں جبکہ آج آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کیس میں فواد حسن فواد اور پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں عبدالعلیم خان بھی نیب میں پیش ہوں گے۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔۔وزیرا علیٰ پنجاب کے دست راست احد چیمہ کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی طلبی پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نیب کے روبرو پیش ہوگئے ہیں جہاں نیب کی تحقیقاتی ٹیم ان سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

 یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ایف بی آر نے بھی پیرا گون سٹی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

ذرائع کے مطابق نیب نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کیس اور تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کو پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں آج طلب کر رکھا ہے۔

 یہ خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔خالی ہاتھ گھر نہیں جائیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈٹ گئیں

 عبدالعلیم خان نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نیب کا نوٹس مل گیا اور وہ آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

 خبر  پڑھیے ۔۔سٹی42 کے عمرہ وفد کی مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کی زیارت

انہوں نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں، پہلے بھی نیب میں پیش ہوئے تھے اور اب بھی جائیں گے۔ انکا دامن صاف ہے اسی لیے انہیں کسی بات کا ڈر نہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بغیر پروٹوکول نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے، نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے وفاقی وزیر ریلوے سے پیراگون سٹی میں شیئر ہولڈر کے حوالے سے تفتیش کی تھی۔