(عمراسلم)سٹی نیوزنیٹ ورک کا121رکنی قافلہ مدینہ منورہ سے روحانی فیوض وبرکات سمیٹنے کے بعد مکہ پہنچ گیا.
عمرہ کے لئے سعودی عرب میں موجود سٹی نیوز نیٹ ورک کے 121 رکنی وفد نےکل مدینہ منورہ کے مقدس مقامات، مسجد قبا، مقام خندق، مسجد قبلتین، شہدائے غزوہ احد کی قبروں کی زیارت کی اور روضہ رسولؐ پر حاضری دی ۔ وفد نے مسجد نبویؐ میں قرآن خوانی کی اور نوافل ادا کیے جبکہ ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
وفد میں مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سہیل ضیا بٹ، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد، وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد، ڈپٹی مئیر راؤ شہاب الدین، سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت خالد انصاری، مسلم لیگ (ن) تاجر رہنما حافظ امیر علی اعوان، شیخ نوریز، ڈائریکٹر نیوز 24 نیوز میاں طاہر، ڈائریکٹر نیوز سٹی42 خرم کلیم، گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی 42 نوید چودھری، نیوزایڈیٹرحنیف عاصم، بیورو چیف عون ساہی، انصار نقوی، سید زین العابدین، زاہد چودھری عامر رضا، عرفان ملک اور مکرم کلیم سمیت دیگر لوگ شریک ہیں۔