ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے بھی پیرا گون سٹی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

ایف بی آر نے بھی پیرا گون سٹی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
کیپشن: City42 - Paragon City Case, FBR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) نیب کے بعد ایف بی آر نے بھی پیراگون سٹی کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ ایف بی آر نے پیراگون سٹی کا آڈٹ شروع کر کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات سمیت اہم ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایف بی آر نے پیراگون سٹی کے انکم ٹیکس معاملات کی چھان بین کیلئے انکم ٹیکس آڈٹ کا آغاز کر دیا۔ 2016ء کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کر کے پیراگون سٹی کی انتظامیہ سے اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

 ایف بی آر نے پیراگون سٹی کی انتظامیہ کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے 4 اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کے کمشنر ان لینڈ ریونیو نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 170 کے تحت ریکارڈ طلب کیا ہے۔

دوسری جانب نیب بھی پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کیس کے متعلق اہم  حکومتی شخصیات سے تفتیش کررہا ہے، گزشتہ روز قومی احتساب بیورو کی طلبی پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے آج نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کیس میں صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن طلب کر رکھا ہے۔