ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان؛ کار کے گیٹ اور شیشے لاک ہونیکے باعث اندر بیٹھے  2 کم عمر بچے جاں بحق

ملتان؛ کار کے گیٹ اور شیشے لاک ہونیکے باعث اندر بیٹھے  2 کم عمر بچے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمر خان بابر : ملتان میں کار کے گیٹ اور شیشے لاک ہونے کی وجہ سے اندر بیٹھے  2 کم عمر بچے جاں بحق ہوگئے۔  

ملتان کے نواحی علاقے چک نمبر 3 T بُدھلہ سنت میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کار کے گیٹ اور شیشے لاک ہونے کی وجہ سے اندر بیٹھے  2 کم عمر بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

کار کے اندر دم گھٹنے سے 8 سالہ نعمان اور 8 سالہ انعم جان کی بازی ہار گۓ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں پولیس کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ تھانہ بُدھلہ سنت کی پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے ۔