عمر ایوب سے عدالت کے باہر ہاتھا پائی میں شیر افضل مروت ملوث، پی ٹی آئی کی رپورٹ

29 Jun, 2024 | 09:59 PM

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پارٹی رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ہاتھاپائی کی رپورٹ تیار کرلی۔

میڈیا میں آنے والی رپورٹ کے مطابق  رپورٹ میں عمرایوب سے ہاتھا پائی کرنے والوں کو  شیرافضل مروت کے کارکن قرار دیا گیا ہے۔  اور ہاتھاپائی  کے واقعہ  کی ذمہ داری شیر افضل مروت پر عائد کی گئی ہے۔ 

پی ٹی آئی کی داخلی رپورٹ میں ان کی عمر ایوب کے خلاف محاذ آرائی کی وجہ کے ضمن میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں شیرافضل مروت کے پارٹی رہنماؤں کےخلاف بیانات کابھی حوالہ دیاگیا۔ 

معلوم ہوا ہے کہ عمر ایوب پر حملہ کے متعلق  رپورٹ 2 جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔

 گزشتہ دنوں عدت کیس کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمر ایوب پر غصے کا اظہار کیا تھا اور  ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی تھی۔ عمر ایوب وہاں سے  خاصی مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تھے۔

مزیدخبریں