ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اٹک میں ایمبولینس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے.
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار فیملیز سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے. وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے .
واضح رہے کہ اٹک سے مریض کو راولپنڈی لے جانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔