ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھ افریقہ کے اینرخ نوکیا  نے ورلڈ کپ میں ڈوٹ بالز کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Anrich Nortje, DOT BALLS RECORD IN T20 WORLD CUP, cITY42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ساؤتھ افریقہ کے  اینرخ نوکیا نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کیں۔ اینرخ نوکیا نے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرنے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا.  


اینرخ نوکیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 100 ڈاٹ بالز کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔  نوکیا ورلڈ کپ 2024 میں اب تک 102 ڈاٹ بالز کرچکے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کے  اینرخ نوکیا نے ورلڈ کپ 2024 کے 8 میچز میں 186  بالز ڈیلیور کیں۔ انہیں 7 چھکے اور 11 چوکے پڑے جو دیگر باؤلرز کے مقابلہ میں کم ہیں لیکن انہوں نے جو اصل کمال کیا وہ ڈاٹ بالز کی سینچری ہے۔ ان کی ڈاٹ بالز ان کی پھینکی ہوئی تمام بالز کا  ساٹھ فیصد سے زیادہ ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کےمارکو یانسن نے  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ  2024 میں 96 ڈاٹ بالز کیں۔ نیدرلینڈز کے فریڈ کلاسن نے 2022 ورلڈ کپ میں 93 ڈاٹ بالز کی تھیں۔

اس ایڈیشن میں افغانستان کے نوین الحق اور بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 90، 90 ڈاٹ بالز کیں۔