ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی، 6 بچے جھلس گئے

لاہور؛ شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی، 6 بچے جھلس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں چند رائے روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے گھر میں موجود 6 بچے بھی جھلس گئے۔ متاثرین میں 14 سالہ اعجاز، 10 سالہ ایان، 10 سالہ عبد الرحمان، 14 سالہ منیر، 13 سالہ امجد 13 اور 14 سالہ عمر شامل ہیں۔  

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت تسلی بخش ہے۔ دوسری جانب گھر کے کمرے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، سامان بھی جزوی متاثر ہوا۔