راحیل بیگ : فلم، ٹی وی اسٹیج کے سینئر اداکار خالد نظامی کی طبعیت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ۔
خالد نظامی کے دماغ میں کلوٹس کی تشخیص ہوئی ہے، ڈاکٹرز خالد نظامی کی صحت کی بہتری کے لیے زیادہ پر امید نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ خالد نظامی نے 70 کی دہائی میں فن سفر کا آغاز کیا ، انہوں نے ٹی وی اسٹیج اور فلم میں اپنے فن کا لوہا منوایا ۔ خالد نظامی نے آخری فلم مہرالنساء وی لو یو میں اداکاری کی ۔