عبدالجبار ابڑو : شکارپور میں پانچ سالہ بچی کھلے مین ھول میں گرکر جاں بحق ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق واقعہ ٹارو پور محلہ میں پیش آیا، جہاں پانچ سالہ بچی کھلے مین ھول میں گرگئی، بچی کو ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے فوت ہونے کی تصدیق کردی۔ اسپتال انتظامیہ نے بچی کی لاش لیجانے کی لیے ایمبولینس تک نہ دی، تاہم ورثاء لاش رکشے میں لے کر گھر روانہ ہوگئے ۔
جاں بحق بچی کی شناخت 5 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس قبل بھی 8 بچے کھلے مین ھول میں گرکر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔