طلحہ اشرف : لاہور شہر میں جہاں ایک طرف بارش سے موسم خوشگوار ہوا ہے وہیں اہم شاہراہیں اور مقامات زیر آب آ گئے ہیں ۔
لاہور شہر میں تیز بارش کے بعد اہم جگہوں پر پانی کھڑا ہو گیا ، گورنر ہاؤس کی اطراف، اور پی سی ہوٹل کے باہر مال روڈ ، ایڈن سینٹر جیل روڈ پر بھی پانی کھڑا ہوگیا، اس کے علاوہ دیگر اہم مقامات زیر آب آ گئے ہیں ۔ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو علاقے سے گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
لارنس روڈ پر بارش کا پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں بند ہونے لگیں ہیں، گلبرگ مین بلیوارڈ بھی بارش کے کھڑے پانی سے ٹریفک سست روی کا شکار ہے، شادمان مارکیٹ کے علاقے میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے، اس کے علاوہ مولانا شوکت علی روڈ پر بھی جگہ جگہ بارش کے پانی کی وجہ سے مسائل پیدا ہونے لگے، کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکل بارش کے پانی میں بند ہوگئیں ۔