سیاست میں اپ ڈاؤن آتے رہتے ہیں انہیں خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے : خواجہ آصف

29 Jun, 2024 | 06:34 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سیاست میں اپ ڈاؤن آتے رہتے ہیں انہیں خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کی بات چیت کی پیشکش کو سنجیدہ لیں گے لیکن حکومت بات چیت کیلئے تیارہے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی رہائی سےکوئی خطرہ نہیں۔ایک سوال پر وزیردفاع نے کہا کہ اگر سیاسی طاقتیں مل کر ملک کیلئے بہتری کا راستہ نکالنا چاہتی ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی اور کہا تھاکہ اگر آج بانی پی ٹی آئی کو مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں۔

مزیدخبریں