بسام سلطان : لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کمشنر لاہور زید بن مقصود کی جانب سے ہدایات جاری کردی گئیں ۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کیلئے تمام مشینری فعال اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو یقینی رکھا جائے۔ نشیبی علاقوں اور مین روڈ ز سے منسلک ایریا میں ایمرجنسی ٹیمیں موجود رہیں۔ انڈرپاسز کو چیک اور نکاسی آب آپریشن کی نگرانی اے سیز کریں گے ۔واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک رہیں۔ انڈرپاسز میں نکاسی آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں اور سورنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی ٹیمیں ردعمل دینے کیلئے تیار رہیں۔ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو پوری گنجائش سے فعال رکھا جائے۔ اے سیز اپنی تحصیلوں سے نکاسی آب کے ذمہ دار ہیں۔