کومل اسلم : محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے پلاسٹک بیگز کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں، خصوصی سکواڈ کی جانب سے 15 ہزار 597 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جہاں 7 ہزار 987 کلوشاپنگ بیگز ضبط کرلیے گئے ۔
سیکرٹری ماحولیات راجا جہانگیر کا کہنا ہے کہ ضبط کئے گئے شاپر بیگز 75 مائیکرون سے کم تھے ۔
دوسری جانب لاہور میں ایک ہزار 798 مقامات سے ایک ہزار 2 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کئے گئے۔ راجا جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ مہم عوام اور ماحول کی بہتری کیلئے شروع کی ہے۔ پنجاب پلاسٹک فری پروگرام پر مکمل عملدرآمد کرا رہے ہیں۔ 75مائیکروں سے کم موٹائی والے پلاسٹک بیگز پر پابندی یقینی بنائیں گے ۔