ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 231 ٹریفک حادثات ، 266 افراد زخمی

لاہور میں 231 ٹریفک حادثات ، 266 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 266 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 86 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 180 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔