بسام سلطان :محرم الحرام کے دوران امن و امان کے پیش نظر محکمہ داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈی سی لاہور نے مختلف مسالک کے علما کرام پر ضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات جاری کر دیے۔
ضلعی انتظامیہ نے 14 علما پر زبان بندی اور 22 علما پر ضلع بندی کے احکامات جاری کر دیے۔تمام علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں گے۔ جلوسوں کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔مختلف مسالک 22 علما پر ساٹھ روز کے لیے ضلع بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم الحرام سے ہوگا۔