اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن آج اور کل کھلا رہے گا۔
اسلام اباد کے شہری آج اور کل رات 9 بجے تک سی ڈی اے کے واجبات ون ونڈو پر جمع کرا سکیں گے۔ وزیرداخلہ نے ون ونڈو میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت کرید، ساتھ ہی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بھی ون ونڈو آپریشن کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔
چئیرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو آپریشن کا دورہ کیا، اجلاس کی صدارت بھی کی۔ چئیرمین سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا۔ اجلاس میں نیلامی میں خریدی گئی پراپرٹیز کی واجب ادا قسطیں جمع نہ کرانے پر الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیفالٹ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ 30 جون 2024 تک قسطیں جمع نہ کرانے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے۔