ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

 چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

  اسلام آباد میں ’’ انصاف کی رسائی سب کیلئے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے آئین میں درج ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں گے جو خواتین کی ہر شعبہ زندگی میں مکمل شراکت داری کو یقینی بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے آئین کا حصہ ہے، قانون سازی آئین کے تحت ہوتی ہے، کوئی قانون سازی بھی آئین سے متصادم نہیں ہوسکتی۔

  چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین کی ہر شعبہ میں نمائندگی ضروری ہے، ملازمت کے مقامات پر آئین خواتین کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، خواتین تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کررہی ہے,انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی کئی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہوتی ہے، خواتین صرف مخصوص نشستوں پر نہیں براہ راست منتخب ہوکر بھی آسکتی ہیں۔

  چیف جسٹس نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شمولیت کیلئے اقدامات کئےجائیں، خواتین صرف مخصوص نشستوں پر نہیں براہ راست منتخب ہوکر بھی آسکتی ہیں، اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی کئی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہترہوتی ہے، کسی خاتون پر جھوٹی تہمت لگانے پر اسلام اور ہمارے قانون میں قذف کی حد مقرر ہے۔