ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا گنج بخش زون اور ریگولیشن برانچ کے چار اہلکار 90 دن کے لئے معطل،نوٹیفیکیشن جاری

داتا گنج بخش زون اور ریگولیشن برانچ کے چار اہلکار 90 دن کے لئے معطل،نوٹیفیکیشن جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : داتا گنج بخش زون  اور ریگولیشن برانچ کے چار اہلکار 90 دن کے لئے معطل کر دیئے گئے ۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  کے حکم پر چاروں  اہلکاروں کو بدعنوانی، رشوت اور کرپشن کے الزامات کی بنا پر معطل کیا گیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  کا کہنا ہے کہ بد عنوان عناصر کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ انکوائری کی جائے گی۔نعیم بٹ(سٹورکیپر)نوید الرحمن (جونیئر کلرک)، بلال الیاس (چوکیدار)، اور خالد رفیق (ہیلپر) کے خلاف رشوت خوری کے الزام سخت ایکشن لیا گیا۔غیر قانونی کاموں میں ملوث اہلکاروں اور افسران کی بلدیہ عظمیٰ کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ایمانداری سے کام نہیں کرے گا گھر جائے گا۔ کام چوری اور رشوت خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔کرپشن و بد عنوانی میں ملوث افسران و ا ہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کالی بھیڑ یں محکمے کے لیے بدنامی کا باعث ہیں۔سرکاری کاموں میں کوتاہی اور تاخیر برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-06-29/news-1719659074-2052.jpeg

Ansa Awais

Content Writer