(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آجائیں گے مگر 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت کا ووٹ ملا مگر50 فیصد انہیں نوازا بھی گیا،پی ٹی آئی کےکئی ایم این ایزنےبتایاوہ پیسےدیکرالیکشن جیتےہیں اور انہوں نے5،5کروڑدیکرنتائج حاصل کیے، پیسے دینے والوں میں سینٹرل پنجاب کےارکان ہیں اور پیسے دینے والوں میں دوسری جماعتوں کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھےلگتاہےبانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآجائیں گے مگر 6 ماہ لگ سکتےہیں, بانی پی ٹی آئی کو سمجھ کر باہر آنا ہوگااوروہ جلدسمجھ جائیں گے، وہ 80 فیصد سیکھ چکے ہیں اورباقی20فیصدسیکھ کر باہرآئیں گے۔
پی پی رہنما نے بتایا کہ مسئلہ یہ ہے بانی پی ٹی آئی کاکوئی اعتبارنہیں کررہااور گارنٹی نہیں دےرہا، گارنٹی والی شخصیات کہتی ہیں بانی پی ٹی آئی شام کو کچھ،صبح کچھ اور ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گےاورحکومت چلتی رہے گی، بانی پی ٹی آئی گارنٹی دےکہ باہر نکل کر جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔