پی ٹی آئی میں دھڑے بندی اور فاورڈ بلاک پرعمران خان ’ اِن ایکشن ‘

29 Jun, 2024 | 03:53 PM

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف میں دھڑے بندی عروج پر ،بانی پی ٹی آئی  نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک اراکین کے نام مانگ لیے،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرنےاور پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات بھی کی، آئندہ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

چئیرمین تحریک انصاف و پارلیمانی لیڈر تمام اراکین کے نام پیش کرے گے ،بانی تحریک انصاف کے احکامات پر فارورڈ بلاک بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

مزیدخبریں