ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کو کار میں اکیلا چھوڑنے پر اب کتنا جرمانہ ہوگا ؟

 بچوں کو کار میں اکیلا چھوڑنے پر اب کتنا جرمانہ ہوگا ؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب  محکمہ ٹریفک نے بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا ۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا کہ بچوں کو گاڑی کے اندر اکیلا نہ چھوڑا جائے، یہ ان کی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، بچوں کو کار میں اکیلا چھوڑنے سے متعدد جان لیوا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بالغ فرد کے بغیر گاڑی میں چھوڑنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے ، اس پر 300 سے 500 ریال تک جرمانہ بھی ہے، آپ کے بچے آپ کی ذمہ داری ہیں انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer