لاہور؛ جلو پارک میں لال ہرنوں کے جوڑے کے ہاں نئے مہمان کی آمد

29 Jun, 2024 | 03:03 PM

(کومل اسلم ) جلو پارک میں نئے آئےہرنوں کے ہاں افزائش نسل کا سلسلہ جاری ،سفاری زوسے چند ماہ قبل لائے گئے لال ہرنوں کے جوڑے نے ننھے مہمان کو جنم دے دیا ، جوڑے کے ہاں نئے مہمان کی پیدائش سے مکینوں خوش ہیں۔
 تفصیلات کےمطابق لاہور جلو پارک میں آئے مہمان لال ہرن کے ہاں پیدائش ہوئی ہے، جلو پارک میں پہلی مرتبہ لال ہرن کی افزائش ہوئی ہے۔ جوڑے نے ننھے مہمان کو جنم دیا ہے۔ ماں اور بچہ دونوں تندرست اور چست ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے نئے مہمان کی خصوصی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

 ہرنوں کی نسل میں لال ہرن وہ واحد جانور ہے ،جو گرمیوں میں افزائش نسل کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں ، ویٹرنری ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ لال ہرن زو میں چودہ سے پندرہ سال زندگی گزارتے ہیں جبکہ جنگل میں ان کی عمر بیس سے پچیس سال ہوتی ہے ۔

مزیدخبریں