لاہور کے  بس اڈوں کی نیلامی، 1ارب 6کروڑ سے زائد ریونیو جنریٹ

29 Jun, 2024 | 02:08 PM

(باسم سلطان)  شہر لاہور کے  لاری اڈوں کی نیلامی کردی گئی، بادامی باغ ،سکندریہ ،جناح ٹرمینل ٹھوکر اور رائیونڈ بس اڈے کے ٹھیکوں کی نیلامی سے ریونیو میں   1ارب 6کروڑ47لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق    مالی سال 25-2024میں 1ارب 6کروڑ47لاکھ کی نیلامی ہوئی، 48ٹھیکہ جات کی نیلامی کروائی گئی جس میں 45کنٹریکٹرز نے نیلامی میں حصہ لیا۔ 2 بڑے کنٹریکٹ عبدالروف کمپنی کو ایوارڈ کر دئیےگئے جبکہ 2 بڑے لاری اڈوں کے کنٹریکٹ اختر جاوید کمپنی نے اپنے نام کیے گئے۔

جنرل بس سٹینڈز ، اے سی ، نان اے سی بسوں کی نیلامی 30کروڑ2لاکھ میں، ٹھوکر جناح ٹرمینل اے سی ، نان اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 7کروڑ میں کیا گیا۔ سکندریہ کالونی اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 31کروڑ میں منظور کیا گیا،  انٹرسٹی ویگن سیکٹر ملتان روڈ کا کنٹریکٹ 13کروڑ، قلی فیس جنرل بس سٹینڈ کا کنٹریکٹ 1کروڑ13 لاکھ ، پارکنگ فیس جنرل بس سٹیڈ کا کنٹریکٹ 4کروڑ 55لاکھ میں ایوارڈ ، انٹرسٹی ویگن سیکٹر شیخوپورہ کا کنٹریکٹ 4کروڑ 52لاکھ  جبکہ رائیونڈ اے سی نان ،اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 87لاکھ میں منظور کیا گیا۔
جنرل ٹرک سٹینڈ پارکنگ کا کنٹریکٹ 40لاکھ میں منظور ، سکندریہ کالونی پارکنگ کا کنٹریکٹ 1کروڑ 21لاکھ میں ایوارڈ ، جناح بس ٹرمینل پارکنگ سٹیڈ کا کنٹریکٹ 48لاکھ 10ہزار میں ایوارڈ ، پبلک ٹائلٹ منی بس ٹرمینل کا کنٹریکٹ 68لاکھ کا ایوارڈ، کارگو آفس سکندریہ کالونی کا کنٹریکٹ 38لاکھ میں ایوارڈ  جبکہ 4 بس اڈوں کی ٹک شاپس و ریسٹورنٹس کا کنٹریکٹ 2کروڑ 40لاکھ میں دیا گیا۔

مزیدخبریں