پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کی چیئر مین شپ پیپلزپارٹی کودینےکا فیصلہ

29 Jun, 2024 | 01:44 PM

(راودلشاد) پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کی ورکنگ مکمل کرلی گئی، 37محکموں کی سٹینڈنگ کمیٹیوں ،5خصوصی کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی پبلک اکائونٹس کمیٹی  ٹو کے چئیر مین ہوں گے ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کی 5اہم کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا فیصلہ کرلیاگیا،سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کمیٹی فارلاءریفارمزکےچیئرمین ہوں گے،  پنجاب اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دینے کافیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کی چیئر مین شپ پیپلزپارٹی کودینےکا فیصلہ ہوا ہے، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹوکے چیئرمین ہوں گے،مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چودھری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیئر مین ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کےرکن اسمبلی سمیع اللہ خان استحقاق کمیٹی کے چیئرمین،مسلم لیگ ن کے خرم ورک کمیٹی ان لا ریفارمز کے چیئرمین ہوں گے،27 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چئیرمن شپ کا ابھی فیصلہ  ہونا باقی ہے کیونکہ اس کے لئے پہلے اجلاس میں ووٹنگ ہوگی،اہم محکموں کی چیئر مین شپ حکومتی اتحاد کے پاس آگئی۔

مزیدخبریں