ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان،طلبہ ماہانہ کتنی قسط دیں گے؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا و طالبات میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے کیلئے    تاریخ کا  اعلان کر دیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا و طالبات میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے کیلئے    تاریخ کا   اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رواں سال 12 اپریل کو چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت طلبا و طالبات کے لیے 20 ہزار موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا تاہم اب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے طلبہ میں 10 جولائی سے  ای بائیکس تقسیم کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

 مریم نواز کے اس اقدام سے طلبا وطالبات آسان ماہانہ اقساط کے منصوبوں کے ذریعے موٹرسائیکلیں اور ای بائیکس حاصل کر سکتے ہیں، طلبا ماہانہ 11 ہزار 676 روپے ماہانہ قسط پر ای بائیک حاصل کرسکتے ہیں جبکہ طالبات 7 ہزار 325 روپے ماہانہ قسط کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ شہری علاقوں میں کوٹہ 50/50 فیصد طلبا و طالبات کیلئے مختص ہوگا، دیہی علاقوں میں 70 فیصد کوٹہ طلبا اور 30 فیصد طالبات کے لیے مختص کیا جائے گا۔

مریم نواز کی جانب سے 10 ارب روپے کے بجٹ کے ساتھ لیپ ٹاپ سکیم کی بحالی کا بھی اعلان کیا گیا ہےجس کا مقصد طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنا ہے.

واضح رہے کہ  اس سے قبل طلبا و طالبات میں ای بائیکس کی تقسیم کا عمل لاہور ہائیکورٹ نے رکوا دیا تھا، 11 مئی کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران طالب علموں میں الیکٹرک بائیکس کا عمل روکنے کا حکم دیا تھا کہ طالب علموں کو بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے اور لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے۔