شاد باغ میں گھر کی چھت گر نے سےچار افراد زخمی ہوگئے

29 Jun, 2024 | 12:31 PM

Ansa Awais

فاران یامین : شاد باغ کے علاقہ میں گھر کی چھت گر نے سےچار افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونیوالوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

 ریسکیو ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاد باغ کےعلاقہ میں گھر کی چھت، جوکہ گاڈر ٹی آر سے بنی ہوئی تھی اورمخدوش حالت میں ہونے کے باعث زمین بوس ہوگئی،حادثہ میں میاں بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں45 سالہ احسن،40 سالہ نمدا،18 سالہ احمد اور15 سالہ ایمن شامل ہیں۔

مزیدخبریں