فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی

29 Jun, 2024 | 12:24 PM

(محمدساجد)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کےفیمس ایکٹر فیروز خان نے ایسے سپرہٹ سیریلز کئے جن کو ناظرین اور ان کے چاہنے والوں نے خوب پسند کیا، مداحوں کو اب بے چینی سے ان کی نئی آنے والی فلم ’ Luck Lag Gayi ‘ کا انتظار کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کی فلم کی پہلی جھلک منظرعام پر  آئی ہے، ویڈیو کو گتھیکا تیواری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ کی اسٹوری میں شیئر کیا، ویڈیو کے سامنے آتے ہیں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اس کو شیئر کیا جارہا ہے، شیئر کی گئی اس مختصر  ویڈیو  کے بیگ گراونڈ میں مشہور سونگ ’ تو ہے تو سانس آتی ہے ‘ پلے کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی ہدایات پاکستانی فلم ساز ذوالفقار علی نے دی ہیں، جو متعدد فلموں اور ڈراموں کی ہدایات دے چکے ہیں،شوٹنگ برطانوی دارالحکومت لندن میں کی گئی، فیروز خان کی کسی بھی بھارتی اداکارہ کے ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی، جسے ممکنہ طور پر کسی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کیا جائے گا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس فلم کو ایک ماہ کے اندر ریلیزکردیا جائے گا۔

ویڈیو کیلئے لنک پر کلک کریں:

https://www.instagram.com/stories/geethikaofficial/3400400260070463667/?hl=en

 
 
 

 

مزیدخبریں