ہربنس پورہ :ورکشاپ مالک کا شاگرد پر تشدد ،ویڈیو منظر عام پر آگئی

29 Jun, 2024 | 12:05 PM

Ansa Awais

فاران یامین : ہربنس پورہ کے علاقہ میں ورکشاپ مالک کا شاگرد پر تشدد ،شاگرد کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

 ورکشاپ مالک نے پہلے10 سالہ فیضان کو گلی میں مرغا بنایا،پھرسر اور منہ پر جوتے مارتا رہا،تشدد سے 10 سالہ فیضان روتا اورچیختا رہا،ورکشاپ مالک کی تشدد کی موبائل ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی۔ ویڈیو میں ورکشاپ مالک کو تشدد کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔تشدد کی ویڈیوقریب ہی موجود شہری نے بنائی، تشدد کرنیوالے مالک کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے، ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ہربنس پورہ پولیس کا فوری ریسپانس، ملزم شفیق کو گرفتار کرلیا گیا ۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدعیت میں نامزد ملزم مدثر اور شفیق کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق  نے مزید کہا کہ بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

مزیدخبریں