جائیداد کاتنازعہ، بھتیجوں نے چچی اور کزن کو دیوار میں چنوا دیا

29 Jun, 2024 | 12:02 PM

( محمد حسن)حیدرآباد میں جائیداد کے تنازعے پر سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھتیجوں نے اپنی  چچی اور کزن کو دیوار میں چنوا دیا۔

 پولیس ترجمان کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 5 کے ایک گھر میں گھریلو تنازع میں بھتیجوں نے اپنے چاچا کی بیٹی اور چاچی کو ان کے احاطے کے اندر دیوار چنواکر قید کردیا تھا، پولیس نے ایک روز بعد ماں اور بیٹی کو بازیاب کروا لیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی کو قید کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگئے تھے، تھانہ بی سیکشن پولیس نے اطلاع ملتے ہی مذکورہ گھر پہنچ کر دیوار توڑ کر بحفاظت ماں بیٹی کو نکال لیا. ابتدائی معلومات کے مطابق ماں اور بیٹی گزشتہ ایک روز سے قید تھیں،

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ  واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے جارہے ہیں۔
 


 
 
 

 
 

مزیدخبریں