ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو: پاکستانی سینیئر اداکار راشد محمود بجلی کے بھاری بل پر سیخ پا ہوگئے

پاکستانی معروف سٹیج ،ٹی وی اور فلم کے سینیئر اداکار راشد محمود کو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان اور شدید غصے میں اربابِ اختیار پر برس پڑے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف سٹیج ،ٹی وی اور فلم کے سینیئر اداکار راشد محمود کو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان اور شدید غصے میں اربابِ اختیار پر برس پڑے۔

معروف اداکار راشد محمود بجلی کے بارے بل آنے پر آپے سے باہر ہوگئے ، ارباب اختیار کو کھری کھری سناتے ہوئے ویڈیو  پیغام میں اداکار کا کہنا تھا کہ  701 یونٹ استعمال کرنے پر 35 ہزار سے زائد بجلی کا بل موصول ہوا ہے جبکہ کمائی کچھ نہیں ہے، کام نہیں ہورہا، دیگر شعبہ جات کی فلاح کے لیے اعلانات کئے جا رہے ہیں فنکاروں کی فلاح کے لیے کون کام کرے گا؟

اُن کا کہنا تھا کہ  میں بیمار ہوں اور مزید بیمار ہو جاؤں گا،4 دفعہ دل کے آپریشن کروا کر بچ گیا لیکن اب دل کرتا ہے یہاں سے چلا جاؤں، اللہ نے مجھے بچایا اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کیوں بچایا، مرنے کی خواہش نہیں لیکن میں دعا کر رہا ہوں کہ مجھے اٹھالے، آخر بچایا ہی کیوں، مرجاؤں تو اہلِ خانہ یہ سارے معاملات خود دیکھ لیں گے، مجھ میں اب ہمت ختم ہو گئی ہے۔اس ملک کی ساری زندگی خدمت کی ،ہمارے کام کی وجہ سے اس ملک میں اربوں روپے اکٹھا ہوئے لیکن ایسا لگتا ہے کہ میں نے اچھا نہیں کیا۔ مجھے بھی صرف اپنے بارے میں سوچنا چاہئے تھا اور یہاں سے چلے جانا چاہئے تھا بالکل اسی طرح جس طرح ہمارے سیاست دان کرتے آئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس ملک کے اربابِ اختیار پر مختلف الزمات ہیں، جو لوگ اس ملک سے پیسے باہر لے کر گئے ہیں ان سے ایک روپیہ بھی واپس لے کر نہیں آسکے اور ادھر عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے، آپ ہمیں کچھ دے نہیں سکتے لیکن ہمارا جینا بھی ہم سے چھین رہے ہیں۔  اگر میں بھی چوروں میں شامل ہوجاتا تو آج یہ چیخیں نہ نکالتا لیکن مجھے اپنے رب کے پاس جواب بھی تو دینا ہے۔ میں بہت غلط ملک میں پیدا ہوگیا ہوں۔ اللہ کو راضی کرنے میں لگا رہا، وہ تو مجھ سے راضی ہو جائے گا لیکن جو بیت رہی ہے مجھ پر، یہ صرف میری نہیں بلکہ دیگر کروڑوں پاکستانیوں کی  بھی کہانی ہے، ایسے کئی اور ہونگے جو میری طرح شکوے کر رہے ہونگے، بہت دل دُکھا ہے۔

راشد محمود کا سوال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا  کہ کیا ہمارا یہ ہی قصور ہے کہ ہم نے اس ملک کی شناخت بنانے کے لیے محنت کی، اسی میں مصروف رہے، میرا آج بہت دل دکھا ہوا ہے، میں بہت پریشان ہوں اور یہ ہی سوال کر رہا ہوں اپنے رب سے کہ مجھے کیوں بچایا ہے آج تک جو کچھ اس ملک کے لیے کیا یہ ہی اگر کسی دوسرے ملک جاکر کرتا تو اس کا صلہ تو ملتا، یہاں قوم کے لیے کچھ نہیں رکھا تمام سیاست دان صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں، یا رب رحم کر۔

واضح رہے کہ راشد محمود پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ایک سینئر اداکار ہیں۔ جنہوں نے بے شمار پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ہے۔