ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مائینز لیبر ہاؤسنگ بورڈ کا 39واں اجلاس ،اہم سکیموں کی منظوری

 مائینز لیبر ہاؤسنگ بورڈ کا 39واں اجلاس ،اہم سکیموں کی منظوری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : مائینز لیبر ہاؤسنگ بورڈ کا 39واں اجلاس ،مائینز لیبر ویلفیئر کمشنر ریاض احمد چودھری نے صدارت کی۔ اجلاس میں مختلف اہم سکیموں کی منظوری دی گئی۔
 اجلاس کے دوران، مالی سال 2023-24 کیلئے 25 ملین روپے اور مالی سال 2024-25 کیلئے 72 ملین روپے کے ترمیمی بجٹ کی منظوری دی گئی۔یہ بجٹ مزدوروں کی رہائش اور دیگر سہولیات کی بہتری کیلئے خرچ کیا جائے گا۔ضلع چکوال کے مزدوروں کے لیے متعدد لیبر بیرکس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ میسرز غلام مرتضیٰ کمپنی کیلئےایک لیبر بیرک، میسرز جیو منرل ایسوسی ایٹس کیلئے 2 لیبر بیرکس، اور میسرز پنجمن سالٹ مائینز کھیوڑہ پراجیکٹ کے مختلف سیکشنز میں مجموعی طور پر 4 لیبر بیرکس شامل ہیں۔ جوتانہ سیکشن میں ایک کنٹینر لیبر بیرک بھی تعمیر کیا جائے گا۔اجلاس میں ہاؤسنگ اکاؤنٹ آف فنڈ کی سرمایہ کاری کی بھی منظوری دی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer