ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما حامد خان فواد چودھری پر برس پڑے، بڑی بات کہہ دی

پی ٹی آئی رہنما حامد خان فواد چودھری پر برس پڑے، بڑی بات کہہ دی
کیپشن: hamid khan's statemnt
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پارٹی میں واپس کس منہ سے آئیں گے؟ انہیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں۔

نجی نیوزچینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر رہنما حامد خان نے کہا کہ عمران اسماعیل، فواد چوہدری نے استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، یہ لوگ پارٹی کو مشکل وقت میں چھوڑ کر بھاگ گئے،اب بھی کسی کے کہنے پر پارٹی پر تنقید کررہے ہیں، میں ان کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لیتا اور سمجھتا ہوں کہ پارٹی چھوڑ دینے کے بعد  وہ پی ٹی آئی پر کسی بھی قسم کی تنقید نہ کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا ایسے لوگ کس منہ سے پارٹی میں آئیں گے جو پیٹھ میں چھرا گونپ کر گئے ہوں، ان کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوبارہ واپس آئیں، 9 مئی کے بعد سب سے زیادہ مشکل وقت آیا تھا اور یہ لوگ چھوڑ کر دوسری سیاسی استحکام پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔

حامد خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والے یہی لوگ تھے جنہوں نے  پارٹی کے اندر سے ایک پارٹی بنائی۔