(افشاں رضوان) انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام، دکاندار بدستور من مانی قیمت پر سبزیاں اور پھل فروخت کر رہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اورپھل زائدنرخوں میں فروخت کاسلسلہ جاری ہے، شہری سبزی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہوگیا۔ شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کردیا۔
آلو کی سرکاری قیمت 80 روپے مقرر جبکہ بازار میں 130 روپے کلو میں فروخت، پیاز سرکاری قیمت 110 جبکہ بازار میں 160 روپے کلو ، ٹماٹر سرکاری قیمت 125 کی بجائے بازار میں 150 روپے کلو فروخت،ادرک سرکاری قیمت 640کی بجائے بازار میں 690 روپے کلو میں، لہسن سرکاری قیمت 280 کی بجائے مارکیٹ میں 310 روپے کلو میں فروخت، لیموں سرکاری قیمت 265 جبکہ بازار میں 500 روپے کلو فروخت، شملہ مرچ سرکاری قیمت 75 جبکہ بازار میں 90 روپے کلو فروخت، ٹینڈے سرکاری قیمت 135 کی بجائےبازار میں 150 روپے کلو فروخت، بھنڈی سرکاری قیمت 80 جبکہ بازار میں 110 روپے کلو میں فروخت
اروی سرکاری قیمت 120 کی بجائے بازار میں 150 روپے کلو میں فروخت جبکہ کھیرا سرکاری قیمت 60 کی بجائے بازار میں 90 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سندھڑی آم سرکاری قیمت 200 جبکہ بازار میں 350 روپے کلو ، دوسہری آم سرکاری قیمت 165 جبکہ بازار میں 250 روپے کلو ، چونسہ آم سرکاری قیمت 195 جبکہ بازار میں 350 روپے کلو ، فالسہ سرکاری قیمت 270 جبکہ بازار میں 330 روپے کلو ، تربوز سرکاری قیمت 50 جبکہ بازار میں 80 روپے کلو ، آڑو سرکاری قیمت 195 جبکہ بازار میں 230 روپے کلو، خوبانی سرکاری قیمت 160 جبکہ بازار میں 250 روپے کلو ، سیب سرکاری قیمت 335 جبکہ بازار میں 370 روپے کلو جبکہ کیلا سرکاری قیمت 160 کی بجائے بازار میں 220 روپے درجن میں فروخت کیا جا رہا ہے۔