ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابراعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشرلقمان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

بابراعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشرلقمان کو قانونی نوٹس بھیج دیا
کیپشن: Wahab Riaz legal notice Mubasher Lucman
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سینیئر منیجر اور سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض نے خود پر الزامات لگانے والے صحافی مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیج دیا، صحافی 14 دن کے اندر معافی مانگے بصورت دیگر  قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق   وہاب ریاض نے صحافی کے وی لاگ میں لگائے جانے والے الزامات پر لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں صحافی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، لیگل نوٹس کے متن کے مطابق الزامات لگانے پر صحافی کو 14 دن کے اندر معافی مانگنے کو کہا گیا ہے،الزامات سے وہاب ریاض کی عزت کو داغدارکرنے کی کوشش کی گئی، وہاب ریاض نے کہا کہ مجھ پر اور میرے مرحوم والد پر بغیر کسی ثبوت کے الزام لگانا جرم ہے۔

نوٹس کے مطابق وہاب ریاض نے ہتکِ عزت آرڈیننس 2002 کے تحت اینکر مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے،کرکٹر نے اینکر سے مطالبہ کیا کہ جس طرح آپ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز بیانات جاری کیے تھے، اسی طرح اس چینل کے ذریعے معافی بھی مانگیں۔

اس سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سایہ کارپوریشن کے ساتھ اظہر محمود نے بھی مبشر لقمان کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ بابر اعظم نے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کررکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان لگائے گئے الزمات پر 14 دنوں کے اندر معافی مانگیں۔

یاد رہے کہ سابق ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے امریکا کے خلاف میچ ہارنے کے لیے بیش قیمت آڈی گاڑی وصول کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے بھارت میں ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کے 5 سے 6 کھلاڑیوں پر بورڈ کو بلیک میل کر کے سینٹرل کانٹریکٹ کی رقم بڑھوانے اور ٹیم میں گروپنگ کا آغاز کرنے کا الزام لگایا تھا۔